Saturday, April 19, 2025, 8:28 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » پاکستان ٹی ٹی پی کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں کررہا، ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان ٹی ٹی پی کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں کررہا، ترجمان دفتر خارجہ

داؤد ابراہیم کے حوالے سے خبریں من گھڑت اور جھوٹ کا پلندہ ہیں، ممتاز زہرا بلوچ کی بریفنگ

by NWMNewsDesk
0 comment

پاکستان کی جانب سے کالعدم تحریک طالبان پاکستان ( ٹی ٹی پی ) کے ساتھ کسی قسم کے مذاکرات کی تردید کردی گئی۔

جمعرات کے روز ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ٹی ٹی پی کے ساتھ مذاکرات کی تردید کی اور افغان حکومت سے مطالبہ کیا کہ دہشتگردوں کے خلاف کاروائی کرے۔

بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان، ٹی ٹی پی کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں کررہا ہے، ٹی ٹی پی سے پاکستان کی سیکیورٹی کو خطرات لاحق ہے، افغان عبوری حکومت پاکستان مخالف دہشت گروں کیخلاف کارروائی کرے۔

ترجمان نے بتایا کہ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سرکاری دورے پرامریکا میں ہیں، ان کی امریکی حکام سے اہم ملاقاتیں ہوئی ہیں اور انہوں نے دفاعی معاملات کے

banner

ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ بھارت ہمیشہ پاکستان کے حوالے سے الزام تراشی اور جھوٹا پروپیگنڈا کرتا رہا ہے، بھارت داؤد ابراہیم کے حوالے سے بھی من گھڑت پروپیگنڈا کر رہا ہے، ای یو ڈس انفو لیب کے مطابق بھارت نے پروپیگنڈا پھیلایا۔

انہوں نے کہا کہ داؤد ابراہیم کے حوالے خبریں من گھڑت اور جھوٹ کا پلندہ ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو بھارتی دہشت گردی پر شدید تشویش ہے، بھارت جنوبی ایشیا کےعلاوہ پوری دنیا میں دہشتگردی پھیلا رہا ہے، کلبھوشن یادیو جاسوسی اور تخریبی کارروائیوں میں ملوث ہونے پر گرفتار ہوا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024