55
سابق وزیراعظم و مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف وطن واپس پہنچنے کے بعد نواز شریف کیلئے ایک اہم پیغام لیکر ایک مرتبہ پھر لندن جائیں گے۔
منگل کو پاکستان پہنچنے کے بعد شہبازشریف کا جمعرات کو لندن واپسی کا پروگرام ہے۔
مریم نواز جمعرات کی شام اور شہباز شریف رات کو لندن پہنچیں گے
شہباز شریف اور نواز شریف کی اہم میٹنگ متوقع ہے جس میں نواز کی 21 اکتوبر کو وطن واپسی اور دیگر امورپراہم مشاورت ہوگی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف کی واپسی کے حتمی پروگرام کے علاوہ الیکشن سے متعلق اہم فیصلے متوقع ہیں۔