Wednesday, February 5, 2025, 1:48 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » پاکستان سے چلایا جانے والا سائبرکرائم نیٹ ورک پکڑلیا، امریکہ

پاکستان سے چلایا جانے والا سائبرکرائم نیٹ ورک پکڑلیا، امریکہ

نیٹ ورک ہیکنگ اور آن لائن فراڈ کے دیگر ٹولز بیچنے میں ملوث ہے؛ محکمہ انصاف

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکہ کے محکمہ انصاف نے کہا ہے کہ اُس نے ڈچ نیشنل پولیس کے اشتراک سے پاکستان سے آپریٹ کیے جانے والے سائبر کرائم کے نیٹ ورک کا پتہ چلایا ہے جو ہیکنگ اور آن لائن فراڈ کے دیگر ٹولز بیچنے میں ملوث ہے۔

امریکی محکمہ انصاف نے بیان میں کہا کہ رواں ہفتے اس نیٹ ورک کی 39 ویب ڈومین بند کی گئیں اور فیڈرل بیورو آف انوسٹیگیشن (ایف بی آئی) اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

محکمہ انصاف کے مطابق صائم رضا جس کو آن لائن ہارٹ سینڈر کے نام سے جانا جاتا ہے سائبر کرائم کی ان ویب سائٹس کو سنہ 2020 سے بین الاقوامی آرگنائزڈ کرائم گروپس کوفشنگ ٹول کِٹس اور آن لائن فراڈ کے دیگر آلات فروخت کرنے کے لیے استعمال کر رہا تھا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ آن لائن فراڈ کے ان آلات کے ذریعے امریکہ میں متعدد افراد کو نشانہ بنایا گیا اور متاثرین سے 30 لاکھ ڈالر سے زیادہ ہتھیائے گئے۔

banner

محکمہ انصاف کے بیان کے مطابق ’صائم رضا کی ویب سائٹس بطور مارکیٹ پلیس استعمال کی جا رہی تھیں جو اشتہارات کے ذریعے فشنگ کِٹس اور فراڈ کے دیگر ٹولز کے فروخت میں سہولت فراہم کر رہی تھیں۔ اسکیم پیجز، اور ای میل تک رسائی دینے والے ان ٹولز کو آن لائن فراڈ کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان سے چلائے جانے والے اس گروپ نے اِن ٹولز کو انٹرنیٹ پر کھلے عام فروخت کیا اور خریدنے والوں کو اس کی تربیت بھی دی کہ وہ کیسے آن لائن فراڈ کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔

یہ سب کرنے کے لیے فروخت کیے گئے ٹولز کے ساتھ ان کی یوٹیوب ویڈیوز کے لنک بھی منسلک کیے گئے جن میں استعمال کا طریقہ کار بتایا گیا تھا۔

امریکہ کے محکمہ انصاف کے مطابق اس طریقے سے اس گروپ نے آن لائن فراڈ کرنے والے منظم سائبر کرائم ایکٹرز کی مدد کی جو ایسے ٹولز خرید تو سکتے ہیں مگر ان کو استعمال کرنے کی مہارت نہیں رکھتے۔

محکمہ انصاف نے کہا کہ اس گروپ نے ان ٹولز کو بیچتے ہوئے ’اینٹی سپیم سافٹ ویئر‘ کی طرف سے ’ناقابل شناخت‘ قرار دیا۔

مزید یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ خریدنے والوں نے اِن ٹولز کو بین الاقوامی طور پر ’بزنس ای میل‘ تک رسائی کے لیے استعمال کیا اور متاثرہ کمپنیوں تک جانے والی صارفین کی رقوم کو تھرڈ پارٹی کے اکاؤنٹس کی طرف فراڈ کے ذریعے موڑا۔

جن اکاؤنٹس کی طرف یہ رقم بھیجی گئی وہ انہی آن لائن فراڈ کرنے والوں کے تھے اور اس طرح صارفین کو بھاری مالی نقصان اُٹھانا پڑا۔

بیان کے مطابق آن لائن فراڈ کے ان ٹولز کے ذریعے متاثرین کے ڈیٹا تک رسائی حاصل کی گئی اور ان کوائف کو مزید لوگوں سے فراڈ کرنے کے لیے استعمال کیا گیا۔
امریکہ کے محکمہ انصاف نے مزید کہا کہ ان ویب سائٹس کی ڈومین کو بند کرنے کی وجہ اس کے مزید پھیلاؤ کو روکنا ہے۔ اور ایف بی آئی کا ہوسٹن فیلڈ آفس اس کی تحقیقات کر رہا ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024