Friday, October 24, 2025, 5:36 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » پاکستان کا اسرائیلی قابض افواج سے فلسطینیوں پر مظالم فوری بند کرنیکا مطالبہ

پاکستان کا اسرائیلی قابض افواج سے فلسطینیوں پر مظالم فوری بند کرنیکا مطالبہ

موجودہ صورتحال میں فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کے طور پر کھڑے ہیں : نگران وزیر خارجہ

by NWMNewsDesk
0 comment

نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کا کہنا ہے کہ پاکستان کو مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور معصوم جانوں کے ضیاع پر بھی گہری تشویش ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے لکھا کہ موجودہ صورتحال میں فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کے طور پر کھڑے ہیں اور اسرائیلی قابض افواج کے تشدد اور جبر کو فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

جلیل عباس جیلانی نے مزید لکھا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق اور 1967 سے پہلے کی سرحدوں کی بنیاد پر قابل عمل اور خود مختار فلسطینی ریاست کا قیام ضروری ہے۔

وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ عالمی برادری کو تنازعات کے خاتمے اور شہریوں کی حفاظت کے لیے اقدامات کرنے چاہئیں، عالمی برادری مشرق وسطیٰ میں دیرپا امن کے لیے فوری مداخلت کرے۔

banner

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024