Thursday, September 19, 2024, 8:06 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » پاکستان کا ججز کے خط پر غیر جانبدار انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

پاکستان کا ججز کے خط پر غیر جانبدار انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

کسی ریٹائرڈ نیک نام جج سے انکوائری کی درخواست کی جائے گی

by NWMNewsDesk
0 comment

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چھ ججوں کی جانب سے عدالتی معاملات میں خفیہ اداروں کی مداخلت کے الزامات پر حکومت نے کمیشن بنانے کا اعلان کر دیا ہے۔

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر غیر جانبدار انکوائری کمیشن بنایا جائے گا، وزیر اعظم شہباز شریف کل کابینہ اجلاس میں اس معاملے کو رکھیں گے۔

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے اٹارنی جنرل منصورعثمان اعوان کے ساتھ نیوز کانفرنس میں کہا کہ آج چیف جسٹس سے وزیراعظم کی 2 بجے ملاقات ہوئی ہے، اٹارنی جنرل اور میں بھی ملاقات میں شریک تھا، وزیراعظم اور چیف جسٹس ملاقات ڈیڑھ گھنٹہ جاری رہی۔

اعظم نذیر تارڑ نے بتایا کہ وزیراعظم نے کہا عدلیہ کی آزادی کے لیے کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں ہو گا، اس معاملے کی چھان بین ہونی چاہئے۔

banner

وفاقی وزیر قانون نے کہا کہ کل کابینہ کا اجلاس ہوگا، کابینہ کمیشن آف انکوائری کے تحت کمیشن اپوائنٹ کریں گے، کسی ریٹائرڈ نیک نام جج سے انکوائری کی درخواست کی جائے گی۔

انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم کل کابینہ کے سامنے معاملہ رکھیں گے، کمیشن کے ٹی او آر مشاورت سے اٹارنی جنرل سے طے کریں گے، اصولی فیصلہ ہوا ہے کہ کمیشن بنایا جائے، سپریم کورٹ کے سینئرترین ریٹائرڈ جج کے ناموں پر غور کے بعد کمیشن بنایا جائے گا۔

اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ کمیشن کا سربراہ کون ہوگا وقت سے پہلے نام نہیں لے سکتا، اگلے دو سے چار روز میں کمیشن کے سربراہ کے نام کا اعلان کر دیا جائے گا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024