Thursday, November 14, 2024, 6:34 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » پاکستان کا ساحلی شہر گوادر 16گھنٹے کی مسلسل بارش سے ڈوب گیا، شہری نقل مکانی پر مجبور

پاکستان کا ساحلی شہر گوادر 16گھنٹے کی مسلسل بارش سے ڈوب گیا، شہری نقل مکانی پر مجبور

نو منتخب اپم پی اے کا گوادر میں فوری طور پر ایمرجنسی نافذکرنے کا مطالبہ

by NWMNewsDesk
0 comment

پاکستان کے پسماندہ صوبے بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں 16گھنٹے سے زائد مسلسل بارش کے باعث معمولات زندگی شدید متاثر ہوئے ہیں، نشیبی علاقے زیر آب آگئے ہیں اور بجلی کا نظام بھی متاثر ہوا ہے۔

گوادر میں وقفے وقفے سے جاری بارش سے سڑکیں زیر آب آگئیں اور پانی گھروں اور دکانوں میں داخل ہوگیا ہے ،کئی مکانات گر گئے، شہری نقل مکانی پر مجبور ہیں۔

نکاسی کا مؤثر نظام نہ ہونے سے پانی سڑکوں پر جمع ہوگیا ہے،گوادر کے علاقوں ٹو باغ ، شیخ عمر، سہرابی وارڈ، ملابند تھانہ وارڈ، شمبے سمائیل میں بارش کا پانی گھروں میں داخل ہوگیا ہے۔

banner

سربراہ حق دو تحریک بلوچستان کے نو منتخب اپم پی اےگوادر مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا ہےکہ طوفانی بارش میں پورا گوادر شہر ڈوب گیا ہے، کرپشن اور کمیشن خوری کی سزا گوادر کے عوام بھگت رہے ہیں۔

انہوں نے مطالبہ کیا ہےکہ گوادر میں فوری طور پر ایمرجنسی نافذکی جائے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024