Friday, November 22, 2024, 1:25 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » پاکستان کا مسئلہ فوج کی سیاست میں مداخلت ہے : مفتاح اسماعیل

پاکستان کا مسئلہ فوج کی سیاست میں مداخلت ہے : مفتاح اسماعیل

نواز شریف کے اقتدار میں آنے کی کوشش کے طریقے سے اختلاف ہے: شاہد خاقان

by NWMNewsDesk
0 comment

لاہور میں منعقدہ دو روزہ ‘تھنک فیسٹ 2024’ نامی سماجی پلیٹ فارم کے افتتاحی سیشن سے ہفتے کو خطاب کرتے ہوئے سابق وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ اِس سوال کا جواب نہیں دیا جاتا کہ پاکستان کو حقیقت میں کون چلا رہا ہے؟ یہاں آئین تو ہے لیکن اس کی پابندی نہیں کی جاتی۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ میڈیا، علما، سیاست دان اور دیگر ادارے آئین کی پاسداری نہیں کرتے۔

انہوں نے کہا کہ مسئلہ فوج کے بجٹ کا نہیں ہے بلکہ مسئلہ یہ ہے کہ فوج سیاست میں مداخلت کرتی ہے۔ ملک میں فوج کا بہت زیادہ دخل ہے۔

سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ جس طریقے سے نواز شریف اقتدار میں آنے کی کوشش کر رہے ہیں انہیں اس سے اختلاف ہے۔ نواز شریف اسٹیبلشمنٹ کے بغیر 100 کے بجائے 30 نشستوں پر آ جائیں لیکن مورال ڈاؤن نہ کریں۔

banner

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پاکستان کے سارے سوالات اور مسائل کا حل آئین میں ہے۔ جو طاقتور حلقے ہیں اُن کے اختیارات کا بھی آئین میں بتایا گیا ہے۔

سابق وزیرِ اعظم خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں لیڈر شپ کا فقدان ہے۔ خواہ وہ سیاسی لیڈر شپ ہو، عدلیہ یا فوجی لیڈر شپ۔ یہ انتخابات پاکستان کے مسائل کا حل نہیں ہوں گے۔ تمام سیاسی جماعتیں اِس بارے کچھ نہیں سوچ رہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024