اکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹار آل راؤنڈر شعیب ملک اور معروف اداکارہ ثنا جاوید نے شادی کرلی۔
ہفتے کی صبح شعیب ملک اور ثنا جاوید نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شادی کی تصاویر شیئر کیں اور ساتھ ہی کیپشن لکھا۔
پوسٹ کے کیپشن میں ‘الحمداللہ’ لکھا گیا اور ساتھ ہی قرآن شریف کی آیت لکھی۔
View this post on Instagram
خاندانی ذرائع کے مطابق ثنا اور شعیب کی شادی کی تقریب کراچی میں ہوئی جس میں دوستوں اور قریبی رشتہ داروں نے شرکت کی، شادی کچھ روز قبل ہوئی ہے۔
اس کے علاوہ ثنا جاوید نے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے اپنا نام ’ثنا جاوید‘ سے تبدیل کرکے ’ثنا شعیب ملک‘ رکھ دیا۔
شعیب ملک اور ثانیہ مرزا نے 13 سال قبل اپریل 2010 میں شادی کی تھی، شادی کے 8 سال بعد 30 اکتوبر 2018 کو ان کے ہاں پہلے بیٹے کی پیدائش ہوئی۔
دونوں سٹارز کے درمیان علیحدگی اور طلاق کی افواہیں ابتدائی طور پر دسمبر 2022 میں بھارتی میڈیا میں شائع ہوئی تھیں اور شوبز ویب سائٹس نے مستند ذرائع کا حوالہ دیئے بغیر قیاس آرائیاں کی تھیں کہ ان کے درمیان اختلافات ہو گئے ہیں۔
کئی ماہ سے طلاق کی افواہیں گردش کرنے کے بعد آج باضابطہ طور پر تصدیق کردی گئی۔