پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف نے کہا کہ ہمیں انتقام کی کوئی خواہش نہیں، کسی بدلے کی تمنا نہیں ، لیکن پاکستان کو یہ برے دن دکھانے والوں کا احتساب ضرور ہو گا، پی ڈی ایم ملک کو ڈیفالٹ سے نہ بچاتی تو آج پیٹرول ہزارروپے ہوتا۔
پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے مشاورتی اجلاس سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہاکہ جو قومیں خود احتسابی نہیں کرتیں وہ حالات کے رحم و کرم پر ہی رہتی ہیں، خود احتسابی کا پیغام ملک کے کونے کونے میں پہنچائیں۔
سابق وزیراعظم نے کہاکہ آئندہ عام انتخابات میں ہماری کامیابی یقینی ہے، پاکستان کو یہ برے دن دکھانے والوں کا احتساب ضرور ہو گا۔
پاکستان کے ساتھ یہ سلوک کرنے والے قابل معافی نہیں ہیں۔ہم میں انتقام کی کوئی خواہش نہیں ہے لیکن میرے ملک و قوم کیساتھ جو کچھ ہوا ہے وہ مجھ سے دیکھا نہیں جاتا۔قائد مسلم لیگ ن میاں نوازشریف pic.twitter.com/RviW9wp558
— PMLN (@pmln_org) September 18, 2023
نواز شریف نے کہاکہ ملک میں اتنی تلخیاں نہیں ہونی چاہییں تھیں، مریم نواز، حمزہ شہباز سمیت پاکستان مسلم لیگ(ن) کے دیگر رہنمائوں اور کارکنوں نے بغیر کسی جرم کے جیلیں اور سختیاں بھگتیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ کون لوگ ہیں جنہوں نے پاکستان کا یہ حشر کر دیا ہے، آج غریب روٹی کو ترس رہا ہے، ملک کو اس حال تک کس نے پہنچایا ہے؟۔