Thursday, November 21, 2024, 6:30 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » پاکستان کیساتھ مضبوط رشتہ ہے، امریکہ نے ’اختلافات‘ کی خبروں کو مسترد کردیا

پاکستان کیساتھ مضبوط رشتہ ہے، امریکہ نے ’اختلافات‘ کی خبروں کو مسترد کردیا

پاکستان خطے میں ہمارے سب سے اہم شراکت داروں میں سے ایک ہے : ویدانت پٹیل

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکی محکمہ خارجہ نے واضح طور پر اعلان کیا ہے کہ پاکستان کو مبینہ طور پر میزائل کے پرزے فراہم کرنے والی کمپنیوں پر عائد حالیہ پابندیوں کے باوجود امریکہ اور پاکستان کے درمیان ’کوئی اختلافات‘ نہیں ہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ کے پرنسپل نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے نیوز بریفنگ کے دوران لے ممکنہ تناؤ کے بارے میں خدشات کو دور کرتے ہوئے کہا کہ ’پاکستان خطے میں ہمارے سب سے اہم شراکت داروں میں سے ایک ہے۔‘

انہوں نے کہا کہ ’حکومتِ پاکستان کے ساتھ بالخصوص سیکیورٹی اور تجاربی شعبے پر تعاون جاری رہے گا۔‘

انہوں نے یاد دلایا کہ پاکستانی وزیر خزانہ گزشتہ ہفتے واشنگٹن میں تھے اور انہوں نے امریکی محکمہ خارجہ کے ارکان سے مشاورت کی تھی، انہوں نے مزید کہا کہ ’ دونوں ممالک کا رشتہ مضبوط ہے اور ہم اسے مزید مضبوط بنانے کے لیے کوشاں ہیں۔’

banner

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے جوبائیڈن انتظامیہ نے پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام میں مبینہ تعاون پر 4 کمپنیوں پرپابندی عائد کردی تھی بعدازاں پاکستان نے اسے مسترد کردیا تھا۔

تاہم منگل کو ویدانت پٹیل نے بریفنگ کے دوران واضح کیا کہ یہ پابندیاں اس لیے لگائی گئی ہیں کیونکہ یہ ادارے ’بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں اور ان کی ترسیل کے ذرائع‘ تھے۔

 

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024