72
پاکستان کی وزارت خارجہ کی ترجمان متاز زہرہ بلوچ نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان کو بھارتی حکام کی جانب سے حافظ سعید کی حوالگی سے متعلق درخواست موصول ہوئی ہے
دفتر خارجہ کی ترجمان نے بھارتی میڈیا کی خبروں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے نام نہاد منی لانڈرنگ کیس میں حافظ سعید کی حوالگی کا مطالبہ کیا ہے۔
ممتاز زہرہ بلوچ کا کہنا تھا کہ یہاں یہ بات واضح کرنا ضروری ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان حوالگی کا کوئی معاہدہ نہیں ہے۔
خیال رہےکہ گزشتہ سال لاہور کی عدالت نے غیر قانونی فنڈنگ کے کیسز میں حافظ سعید کو 31 برس قید کی سزا سنائی تھی۔