Saturday, January 4, 2025, 8:08 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » پاکستان کی سپریم کورٹ نے : فوجی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل کالعدم قرار دینے کا فیصلہ معطل کردیا

پاکستان کی سپریم کورٹ نے : فوجی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل کالعدم قرار دینے کا فیصلہ معطل کردیا

سپریم کورٹ بینچ نے پانچ ایک سے حکم نامہ جاری کردیا، فوجی عدالتیں حتمی فیصلہ نہیں کر سکیں گی

by NWMNewsDesk
0 comment

سپریم کورٹ نے سویلینز کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کالعدم قرار دینےکا فیصلہ معطل کرتے ہوئے فوجی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل جاری رکھنے کی اجازت دے دی۔

جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں جسٹس امین الدین خان، جسٹس محمد علی مظہر،جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس عرفان سعادت پر مشتمل 6 رکنی لارجر بینچ نے ‏انٹرا کورٹ اپیلوں پر سماعت کی۔

سپریم کورٹ کے 5 رُکنی بینچ نے فوجی عدالتوں میں سویلینزکے ٹرائل کا 23 اکتوبرکا فیصلہ مشروط طور پر معطل کردیا ہے۔

سپریم کورٹ نےقرار دیا کہ 9 مٸی کے واقعات میں زیر حراست ملزمان کا ٹراٸل جاری رہے گا۔

banner

پانچ ایک کی اکثریت سے جاری کیے جانے والے اس فیصلے میں عدالت نے قرار دیا کہ فوجی عدالتیں ملزمان کاٹرائل کرسکتی ہیں لیکن حتمی فیصلہ سپریم کورٹ کے احکامات سے مشروط ہوگا۔

سپریم کورٹ کے پانچ رکنی لارجر بینچ کا یہ فیصلہ 6رکنی بنچ کے 5 ججز نے معطل کیا۔ جسٹس مسرت ہلالی نے اکثریتی فیصلے سے اختلاف کیا۔

فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیلوں کی سماعت بدھ کو کافی ڈرامائی ثابت ہوئی۔ جسٹس سردار طارق نے اعتراضات پر بینچ سے الگ ہونے سے انکار کر دیا، اور ریمارکس دیئے کہ جج کی مرضی ہے کہ بینچ کا حصہ رہے یا سننے سے معذرت کرے۔

واضح رہےکہ حکومت نے عدالت سے 23 اکتوبر کا فیصلہ معطل کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا تھا کہ بہت سے ہارڈ کور دہشتگرد ہیں جن کا ٹرائل ضروری ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024