Thursday, December 26, 2024, 9:27 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » پاکستان کی فوجی عدالت سےمزید 60 افراد کو سزائیں

پاکستان کی فوجی عدالت سےمزید 60 افراد کو سزائیں

سزا پانے والوں میں عمران خان کے بھانجے حسان نیازی بھی شامل ہیں

by NWMNewsDesk
0 comment

پاکستان کی ملٹری کورٹس نے نو مئی واقعات کے الزام میں گرفتار مزید 60 افراد کو سزائیں سنا دی ہیں۔

فوجی عدالت نے عمران خان کے بھانجے حسان نیازی کو بھی 10 برس قیدِ بامشقت سنائی ہے۔

افواجِ پاکستان کے ترجمان ادارے ‘آئی ایس پی آر’ کے مطابق حسان نیازی کور کمانڈرز ہاؤس لاہور پر حملے میں ملوث تھے۔

لاہور سے پاکستان تحریکِ انصاف کے ٹکٹ ہولڈر میاں عباد فاروق کو بھی دو برس قید بامشقت کی سزا سنائی گئی ہے۔

banner

فوجی عدالتوں نے جمعرات کو جن افراد کو سزائیں سنائی ہیں ان میں فوج اور ایئر فورس کا ایک، ایک سابق افسر بھی شامل ہے۔

بریگیڈیئر (ر) جاوید اکرم کو کور کمانڈرز ہاؤس حملہ کیس میں چھ سال جب کہ گروپ کیپٹن (ر) وقاص احمد محسن کو چکدرہ قلعہ حملہ کیس میں چار برس قید با مشقت کی سزا سنائی گئی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جن افراد کو سزائیں سنائی گئی ہیں ان میں کور کمانڈرز ہاؤس لاہور سمیت جی ایچ کیو راولپنڈی، ملتان کینٹ، مردان، بنوں کینٹ، میانوالی ایئر بیس، راہوالی کینٹ، آئی ایس آئی آفس فیصل آباد سمیت دیگر فومی تنصیبات پر حملہ کرنے والے بھی شامل ہیں۔

فوجی عدالتوں کی جانب سے نو مئی واقعات کے الزام میں گرفتار اب تک 85 افراد کو سزائیں سنائی جا چکی ہیں۔

اس سے قبل 25 افراد کو سزائیں سنائی گئی تھیں جن پر یورپی یونین، امریکہ اور برطانیہ سمیت دیگر ممالک نے تشویش کا اظہار کیا تھا۔

پاکستان میں نو مئی 2023 کے بعد ملک بھر میں ہونے والی ہنگامہ آرائی کے الزام میں سینکڑوں افراد کو گرفتار کیا گیا تھا جن میں سے بیش تر افراد کا تعلق پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) سے تھا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024