پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر کی واشنگٹن میں امریکی حکام سے اہم ملاقاتیں ہوئی ہیں۔
آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے امریکی وزیرِ خارجہ اینٹنی بلنکن اور امریکہ کی قومی سلامتی کے مشیر جیک سیلوان سمیت کانگریس کے ارکان سے الگ الگ ملاقاتیں کی ہیں ۔
امریکی محکمہ خارجہ کا پاکستان کے آرمی چیف کی ملاقاتوں کے حوالے سے کہنا ہے کہ پاکستان اہم اتحادی ہے اور محکمہ خارجہ اس کے ساتھ مختلف سطحوں پر رابطے میں رہتا ہے۔امریکہ پاکستان کے ساتھ خطے میں سکیورٹی امور اور دفاع کے شعبوں میں تعاون جاری رکھے ہوئے ہے
جنرل عاصم منیر نے امریکی محکمہ خارجہ کے دورے کے دوران قائم مقام ڈپٹی سیکریٹری آف اسٹیٹ برائے سیاسی امور وکٹوریہ نولینڈ اور قومی سلامتی کے نائب مشیر جوناتھن فائنر سے بھی ملاقات کی۔
گزشتہ روز جنرل عاصم منیر نے امریکی وزیرِ دفاع لائیڈ آسٹن سے ملاقات کی تھی ۔
امریکہ کے محکمۂ دفاع کی جاری کی گئی پریس ریلیز کے مطابق دونوں اعلیٰ حکام نے خطے کی سیکیورٹی صورتِ حال اور دفاع کے حوالے سے ممکنہ تعاون کے دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
واضح رہے کہ جنرل عاصم منیر اپنے پہلے دورۂ امریکہ پر واشنگٹن ڈی سی میں ہیں
امریکہ پہنچنے سے قبل جنرل عاصم منیر نے دو روز برطانیہ میں گزارے۔ پاکستان کی فوج نے ان کے برطانیہ میں قیام کی تفصیلات جاری نہیں کی تھیں۔