پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری پر توہین الیکشن کمیشن کیس میں فرد جرم عائد کردی گئی۔
توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت اڈیالہ جیل راولپنڈی میں ہوئی۔
پی ٹی آئی وکلا نے درخواست کی کہ قانونی ٹیم کے سربراہ شعیب شاہین سپریم کورٹ میں مصروف ہیں، فرد جرم عائد نہ کی جائے، اس کیس میں عجلت نہ کی جائے۔
وکلا نے جیل ٹرائل کے خلاف بھی استدعا کی کہ الیکشن کمیشن نے پارٹی کی دونوں درخواستیں مسترد کردیں۔
توہین الیکشن کمیشن کیس کی مزید سماعت 16جنوری تک ملتوی کرتے ہوئے عمران خان اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری پر فرد جرم عائد کردی۔
اگست 2022 میں الیکشن کمیش نے عمران خان، اسد عمر اور فواد چوہدری کو مختلف جلسوں، پریس کانفرنسز اور متعدد انٹرویوز کے دوران الزمات عائد کرنے پر الیکشن کمیشن کی توہین اور ساتھ ہی عمران خان کو توہین چیف الیکشن کمشنر کا نوٹس بھی جاری کیا تھا۔