کاغذات نامزدگی جمع کرانے اور وصول کرنے کا دوسرا روز اختتام پزیر ہوگیا ہے
چئیرمین تحریک اںصاف بیرسٹرگوہر علی خان نے بتایا سابق وزیراعظم عمران خان لاہور، میانوالی، اسلام آباد سے الیکشن لڑیں گے۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے عام انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی حاصل کرلئے، انھوں نے کراچی کے علاقے لیاری کے حلقے این اے 239 سےکاغذات نامزدگی وصول کئے گئے ہیں۔
پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کیلئے این اے 207 نواب شاہ سے انتخابی فارم وصول کیے گئے۔
ن لیگی رہنما کیپٹن (ر) صفدر نے میاں نواز شریف کیلئے این اے 15 مانسہرہ کیلئے کاغذات نامزدگی حاصل کرلیے۔ نواز شریف لاہور کے این اے 130 سے بھی الیکشن لڑیں گے۔
شہباز شریف کیلئے کراچی کے حلقہ این اے 242، لاہور کے این اے 123 اور صوبائی اسمبلی کی نشست کیلئے کاغذات نامزدگی وصول کر لیے گئے۔
مریم نواز این اے 119 اور اسی حلقے کی صوبائی اسمبلی کی سیٹ کیلئے بھی انتخابات لڑیں گی جبکہ حمزہ شہباز این اے 118 سے الیکشن میں حصہ لیں گے۔
عوامی مسلم لیگ ( اے ایم ایل ) کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے بھی راولپنڈی کے حلقہ این اے 56 اور 57 کیلئے کاغذات جمع کرادیئے ہیں۔
مولانا فضل الرحمان بلوچستان اور خیبر پختونخوا سے قومی اسمبلی کا الیکشن لڑیں گے۔
سربراہ استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) جہانگیر ترین اور ان کے بیٹے علی ترین نے این اے 155، پی پی 227 اور پی پی 228 سے کاغذات نامزدگی وصول کرلیے۔
آئی پی پی کے صدر عبدالعلیم خان نے این اے 119 لاہور کیلئے کاغذات نامزدگی حاصل کر لیے، وہ لاہور ہی سے پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 149 سے بھی امیدوار ہوں گے۔
کراچی کے ضلع کیماڑی کے حلقہ این اے 242 میں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے امیدوار مصطفیٰ کمال اور حلقہ این اے 243 سے ہمایوں عثمان نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔
اسلام آباد میں قومی اسمبلی کی تین نشستوں کیلئے جماعت اسلامی، پیپلز پارٹی، ن لیگ، مرکزی مسلم لیگ سمیت ازاد امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے راولپنڈی میں چوہدری نثار، فیاض الحسن چوہان،رضا شاہ، عامر فدا پراچہ اور چوہدری دانیال نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق 22 دسمبر تک امیدوار کاغذات نامزدگی جمع کراسکیں گے جبکہ 23 دسمبر تک امیدواروں کے ناموں کی فہرست جاری کی جائے گی۔