امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر کا کہنا ہے کہ امریکہ پاکستان سمیت دنیا میں کسی ایک امیدوار یا پارٹی کی حمایت نہیں کرتے۔
میتھیو ملر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے مستقبل کی قیادت کا فیصلہ پاکستانی عوام نے کرنا ہے، ہم نے ہمیشہ واضح کیا ہے کہ حکومت کا انتخاب پاکستانی عوام خود کرے۔
United States response on rejection of nomination papers of Imran Khan @ImranKhanPTI Imran Khan @BBhuttoZardari @OfficialDGISPR @ForeignOfficePk @anwaar_kakar @State_SCA @StateDept @StateDeptSpox #Pakistan #Election2024 #ImranRiazKhan #ImranKhanFightingForPakistan #ImranKhanPTI… pic.twitter.com/cCjWXhWezC
— Jahanzaib Ali (@JazzyARY) January 4, 2024
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان کے الزامات بے بنیاد ہیں، ان کے الزامات پر مزید کوئی بات نہیں کروں گا۔
انہوں نے کہا کہ ہماری دلچسپی پاکستان کے جمہوری عمل میں ہے، پاکستان میں الیکشن قوانین کے مطابق کروائے جائیں۔
میتھیو ملر نے کہا کہ پاکستان میں صاف اور شفاف انتخابات ہوتے دیکھنا چاہتے ہیں، پاکستان میں اظہار رائے کی آزادی اہم ہے۔
اس سے قبل ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا تھا کہ دیگر ملکوں کی طرح پاکستان میں بھی آزادانہ، منصفانہ اور بروقت انتخابات پر زور دیتے ہیں۔
میتھیو ملر کا کہنا تھا کہ حکام پر زور دیتے ہیں کہ انتخابی عمل کو پاکستان کے قوانین کے مطابق آگے بڑھایا جائے اور انسانی حقوق، بنیادی آزادیوں جب کہ قانون کی حکمرانی کا بھی احترام کیا جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان امریکا کا اہم شراکت دار ہے، عوامی اور حکومتی سطح پر پاک امریکا تعلقات کی قدر کرتے ہیں۔