Wednesday, September 18, 2024, 9:58 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف سائفر کیس کی کارروائی نشر کرنے پر مکمل پابندی

پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف سائفر کیس کی کارروائی نشر کرنے پر مکمل پابندی

سائفر کیس کی کارروائی پرنٹ، الیکٹرانک و سوشل میڈیا پر بھی نشر نہیں ہوگی، عدالت کا حکم

by NWMNewsDesk
0 comment

 پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف سائفر کیس کی کارروائی نشر کرنے پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت نے حکم جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پرنٹ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا پر سائفر کیس سے متعلق کوئی کارروائی نشر نہیں ہو گی۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پیمرا اور پی ٹی اے کو اس حوالے سے ہدایات پر پابندی کی ہدایت کی جاتی ہے، اگر کوئی بھی خلاف ورزی ہوئی تو اس پر آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت کارروائی ہو گی۔

banner

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پیمرا اور پی ٹی اے کو عدالتی حکم کی کاپی فراہم کی جائے تاکہ آئندہ خلاف ورزی نہ ہو، سائفر کیس کا ٹرائل ان کیمرہ کرنے کی پراسیکیوشن کی درخواست منظور کی جاتی ہے۔

فیصلے کے مطابق سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی فیملی مشروط موجود ہو گی، شرط ہو گی کہ عدالتی کارروائی کو فیملی ممبران کسی جگہ بیان نہیں کریں گے۔

عدالت کی جانب سے جاری تحریری حکم نامے کے مطابق ٹرائل کی کارروائی کے دوران پبلک موجود نہیں ہو گی۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

کوئک لنکز

رازداری کی پالیسی
رائے
رابطہ کریں
اشتہارات

سائنس و ٹیکنالوجیگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہ
دم توڑتے ستارے کی دنگ کر دینے والی تصاویر
واٹس ایپ کا نیا فیچر جو اس کی ایک بڑی خامی دور کر دے گا
کچھ عرصے سے گوگل اکاؤنٹ استعمال نہیں کیا؟ تو وہ اس تاریخ کو ڈیلیٹ ہو جائے گا

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024