پاکستان کی سب سے بڑی خفیہ ایجنسی انٹرسروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے سابق ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کے خلاف انکوائری شروع کردی گئی۔
ذرائع کے مطابق افواج پاکستان نے نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے مالک کی درخواست پر انکوائری کمیٹی بنا دی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کیخلاف انکوائری کمیٹی میجرجنرل کی سربراہی میں قائم کی گئی ہے۔
ذرائع نے مزید بتایاکہ انکوائری کمیٹی سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں الزامات کی تحقیقات کرے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اعلی سطح کمیٹی الزامات ثابت ہونے پر اپنی سفارشات پیش کرے گی۔
واضح رہے کہ سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل ریٹائرڈ فیض حمید پر ہاؤ سنگ سوسائٹی کے حوالے سے اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام ہے، ہاؤ سنگ سوسائٹی کے معاملات کی اعلی عدلیہ سماعت کرچکی ہے۔