Thursday, September 19, 2024, 6:01 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » پاکستان کے سیکرٹری دفاع حمود الزمان خان کا سروسز چیفس کو خط

پاکستان کے سیکرٹری دفاع حمود الزمان خان کا سروسز چیفس کو خط

2017 دھرنے کے متعلقہ افسران کیخلاف کارروائی کی ہدایت

by NWMNewsDesk
0 comment

وزارت دفاع کے سیکرٹری لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ حمود الزمان خان نے تینوں سروسز چیفس کو خطوط لکھے ہیں۔

سیکرٹری دفاع نے آرمی چیف، ائیر چیف اور نیول چیف کو خطوط لکھے، تینوں سروسز چیفس کو سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں خطوط لکھے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق خطوط میں تینوں سروسز چیفس کو 2017 کے دھرنے کے متعلقہ افسران کے کردار کا جائزہ لےکر کارروائی کا کہاگیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ سیکرٹری دفاع نے اپنا تحریری بیان کمشن کو بھجوا دیا ہے۔

banner

خیال رہے کہ رواں سال نومبر میں نگران حکومت نے فیض آباد دھرنا کیس میں عدالتی فیصلے پر عمل اور ذمہ داروں کے تعین کے لیے انکوائری کمیشن تشکیل دیا تھا۔

3 رکنی کمیشن کے سامنے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور سابق پرنسپل سیکرٹری وزیراعظم فواد حسن فواد سمیت کئی افسران پیش ہوچکے ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024