Thursday, November 14, 2024, 12:23 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » پاکستان کے شہیر آفریدی نے مڈل ویٹ کیٹیگری کے ایشین چیمپئن کاٹائٹل جیت لیا

پاکستان کے شہیر آفریدی نے مڈل ویٹ کیٹیگری کے ایشین چیمپئن کاٹائٹل جیت لیا

شہیر نے تیسرے راؤنڈ میں بھارتی حریف رونت سولنکی کو ناک آؤٹ کیا

by NWMNewsDesk
0 comment

شہیر آفریدی نے بھارتی باکسرکو ہرا کر پروفیشنل مڈل ویٹ کیٹیگری کے ایشین چیمپئن کاٹائٹل جیت لیا۔

تھائی لینڈ میں ہونے والی پروفیشنل باؤٹ میں پاکستانی باکسر شہیر آفریدی نے تیسرے راؤنڈ میں بھارتی حریف رونت سولنکی کو ناک آؤٹ کیا

پروفیشنلز باکسنگ کے مقابلے میں پاکستان کے شہیر آفریدی اور بھارت کے رونت سولنکی کے درمیان پہلا راؤنڈ انتہائی دلچسپ و سنسنی خیز رہا۔

دوسرے راؤنڈ میں شہیر آفریدی نے بھارتی باکسر پر تابڑ توڑ حملے کرکے پوزیشن مضبوط کرلی۔

banner

تیسرے راؤنڈ کے آخری منٹ میں شہیر آفریدی نے بھارتی باکسر کو مکا رسید کیا تو وہ لڑکھڑا گئے اور رِنگ میں گرتے گرتے رہ گئے۔

ریفری نے بھارتی باکسر کو ناک آؤٹ قرار دےکر پاکستانی باکسر کو فاتح قرار دے دیا۔

شہیر آفریدی کا کہنا ہےکہ وہ اے بی ایف اور ڈبلیو بی سی ایشیا کے ٹائٹل بھی جیت چکے ہیں اور پاکستان کے لیے بیک وقت تین ایشین ٹائٹل جیتنے والے باکسرز کی فہرست میں شامل ہوگئے ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024