Saturday, April 19, 2025, 12:28 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » پاکستان کے صوبے خیبرپختونخوا کے وزیر اعلی انتقال کرگئے

پاکستان کے صوبے خیبرپختونخوا کے وزیر اعلی انتقال کرگئے

اعظم خان کی تدفین آبائی گاؤں پڑانگ چارسدہ میں کی گئی

by NWMNewsDesk
0 comment

پاکستان کے صوبے خیبرپختونخوا کے نگران وزیراعلیٰ اعظم خان ہفتے کی صبح پشاور کے نجی اسپتال میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے

رحممان میڈیکل انسٹیٹیوٹ پشاور کے ترجمان شبیر شاہ نے بتایا کہ اعظم خان کو ڈائریا اور الٹی کی شکایت پر گزشتہ رات 10 بجے آر ایم آئی منتقل کیا گیا

انہوں نے بتایا کہ کل رات ہی ان کا سٹی سکین اور تمام ٹیسٹ کیے گئے، تاہم اچانک 9 بجے ان کو دل کا دورہ پڑا جس کے بعد وہ جانبر نہ ہوسکے۔

نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد اعظم خان کی تدفین ان کے آبائی گاؤں چارسدہ کے علاقے پڑانگ میں کی گئی۔

banner

پشاور یونیورسٹی سے قانون کی تعلیم حاصل کرنے والے اعظم خان ریٹائرڈ بیوروکریٹ تھے اور انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر اور کمشنر کے عہدوں پر بھی کام کیا۔ اعظم خان چیف سیکرٹری اور مختلف وزارتوں کے سیکرٹری کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024