119
پاکستان کے شمالی صوبے خیبرپخونخوا کے علاقے باجوڑ کی تحصیل ماموند میں پولیس ٹرک کے قریب دھماکے سے 5 اہلکار ہلاک اور 10 افراد زخمی ہو گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکار انسداد پولیو مہم ٹیم کی سکیورٹی کیلئے جا رہے تھے کہ ان کی گاڑی دھماکے کی زد میں آ گئی۔
ریسکیو ٹیموں نےمقتولین کی لاشوں اورزخمیوں کو مقامی اسپتال منتقل کیا، جبکہ پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔
تاحال دھماکے کی نوعیت کا اندازہ نہیں لگایا جاسکا،اورنہ ہی کسی دہشت گروہ نے دھماکے کی ذمے داری قبول کی ہے
