مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے خوشخبری، حکومت پاکستان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 14 روپے فی لٹر کمی کی گئی جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 267 روپے 34 پیسے فی لٹر ہوگئی۔
The new prices of Petroleum Products for the fortnight starting from 16th December, 2023, as recommended by Oil and Gas Regulatory Authority (OGRA). pic.twitter.com/ouNPFx6LfM
— Ministry of Finance, Government of Pakistan (@Financegovpk) December 15, 2023
ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 13 روپے 50 پیسے ، مٹی کے تیل کی قیمت میں 10 روپے 14 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے 29 پیسے فی لٹر کمی کی گئی ہے۔
قیمتوں میں کمی کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت276 روپے21 پیسے ، مٹی کے تیل کی قیمت 191 روپے 02 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت 164 روپے 64 پیسے فی لٹر ہوگئی۔