Saturday, April 19, 2025, 11:45 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » پاکستان کے مختلف شہر شدید گرمی کی لپیٹ میں

پاکستان کے مختلف شہر شدید گرمی کی لپیٹ میں

پنجاب میں ہیٹ ویو کے پیش نظر تمام اسکول 7 روز کیلئے بند رکھنے کا اعلان

by NWMNewsDesk
0 comment

ہیٹ ویو کے پیش نظر پنجاب بھر کے تمام اسکول 7 روز کے لیے بند رکھنے کا اعلان کر دیا گیا۔

حکومت پنجاب کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ہیٹ ویو کے باعث پنجاب کے اسکولوں کو فوری طور پر 25 مئی سے 31 مئی تک بند کر دیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق پنجاب میں ہیٹ ویو کے باعث اسکولوں میں 7 یوم کی چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے، تمام سرکاری اور پرائیویٹ اسکول 25 سے 31 مئی تک بند رہیں گے۔

banner

دوسری جانب پی ڈی ایم اے پنجاب نے ہیٹ ویو سے متعلق الرٹ جاری کر دیا ہے جس میں 21 سے 27 مئی کے دوران پنجاب میں ہیٹ ویو کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ ہیٹ ویو کی لہر کے دوران میدانی علاقے خصوصاً جنوبی پنجاب شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔

پی ڈی ایم اے کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہیٹ ویو سے بچاؤ کیلئے حفاظتی اقدامات کیے جا رہے ہیں..

ڈی سیز کو عوامی مقامات پر ہیٹ ویو سے بچاؤ کی سہولیات یقینی بنانےکی ہدایت کی گئی ہے اور محکمہ صحت کو ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں۔

سندھ کے دارالحکومت کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافے اور ہیٹ ویو کے پیش نظر میٹرک کے امتحانات ملتوی کردیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024