Sunday, January 18, 2026, 5:33 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » پاکستان کے معاشی حب کراچی ڈکیتی مزاحمت پر ایک اور نوجوان قتل

پاکستان کے معاشی حب کراچی ڈکیتی مزاحمت پر ایک اور نوجوان قتل

گزشتہ 24 گھنٹوں میں کراچی میں دو نوجوان ڈاکوؤں کا نشانہ بنے

by NWMNewsDesk
0 comment

پاکستان کے معاشی حب کراچی میں اسٹریٹ کرمنلز بے قابو ہوگئے

لٹیروں نے کراچی کے ضلع غربی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں موبائل فون چھیننے میں مزاحمت پر ایک اور نوجوان کو قتل کردیا۔

سینیئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) غربی حفیظ الرحمان بگٹی کے مطابق نوجوان زوہیب افطار کیلئے ماموں کےگھر آیا ہوا تھا، موٹرسائیکل سوار ملزمان نے زوہیب سے موبائل فون چھیننے کی کوشش کی۔

ایس ایس پی نے بتایاکہ مزاحمت پرملزمان نے فائرنگ کردی جس سے ایک گولی زوہیب کے سینے پر لگی، اسے زخمی حالت میں اسپتال لے جایا جا رہا تھا کہ راستے میں دم توڑ گیا۔

banner

ان کا کہنا تھاکہ واقعے کی جگہ سے نائن ایم ایم پستول کاخول ملاہے۔

دوسری جانب وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے ایس ایچ اوسرجانی کو فوری معطل کرنے کےاحکامات دیتے ہوئے ایس ایس پی ویسٹ سے ایس ایچ او کا سابقہ اور حالیہ ریکارڈ طلب کرلیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کراچی میں دوسرا نوجوان ڈاکوؤں کا نشانہ بنا ہے۔

گزشتہ روز نارتھ کراچی کی بلال کالونی میں ڈکیتوں نے مزاحمت پر نوجوان کی جان لے لی تھی۔

 فائرنگ کے نتیجے میں ہلاک ہونے ولا 24 سالہ عبد الرحمان لیاری کا رہائشی تھا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024