Saturday, May 31, 2025, 5:53 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » پاکستان کے ہتھیار ہمارے ایئر ڈیفنس سسٹم کے سامنے ڈھیر ہو گئے: نریندر مودی

پاکستان کے ہتھیار ہمارے ایئر ڈیفنس سسٹم کے سامنے ڈھیر ہو گئے: نریندر مودی

صرف ہتھیاروں سے نہیں ڈرون اور ڈیٹا سے بھی لڑائی ہو رہی ہے

by NWMNewsDesk
0 comment

انڈین وزیراعظم نریندر مودی نے منگل کو آدم پور ایئر بیس پر انڈین فضائیہ کے جوانوں اور افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’پاکستان کے میزائل، ڈرون، یو اے ویز اور ایئرکرافٹس ہمارے ایئر ڈیفنس سسٹم کے سامنے سب کے سب ڈھیر ہو گئے۔‘

انھوں نے یہ دعوی بھی کیا کہ ’پاکستان کے حملوں میں ہمارے کسی ایئر بیس اور ایئرڈیفنس سسٹم پر آنچ تک نہیں آئی۔‘

وزیراعظم مودی نے کہا کہ ’آپریشن سندور سے بوکھلائے دشمن نے اس ایئربیس سمیت ہمارے ایئربیسز پر کئی بار حملہ کرنے کی کوشش کی۔ بار بار اس نے ہمیں ٹارگٹ کیا، لیکن ناپاک ارادے ہر بار ناکام ہو گئے ہیں۔‘

وزیراعظم مودی نے کہا کہ اب ہم صرف ہتھیاروں سے نہیں جنگ کر رہے ہیں بلکہ اب ڈرون اور ڈیٹا سے لڑائی ہو رہی ہے۔ ’ہمیں ہر وقت الرٹ اور تیار رہنے کی ضرورت ہے اور ہمیں دشمن کو یہ باور کرانے کی ضرورت ہے کہ اب اس کا سامنا نئے انڈیا سے ہے۔‘

banner

انھوں نے کہا کہ ’ہماری ایئرفورس نے صرف 20 ،25 منٹ کے اندر پاکستان کے اندر اہداف کو انتہائی درستگی سے نشانہ بنایا۔‘

وزیراعظم مودی نے انڈین فضائیہ سے خطاب میں مزید کہا کہ ’یہ جدید ٹیکنالوجی سے لیس ایک پیشہ ور فوج ہی کر سکتی ہے۔ آپ کی رفتار اور درستگی اتنی تھی کہ دشمن ہکا بکا رہ گیا اور اسے پتا ہی نہیں چلا کہ کب اس کا سینہ چھلنی ہو گیا۔‘

انھوں نے کہا کہ ’پاکستان ہماری جدید ٹیکنالوجی کا مقابلہ نہیں کر سکتا اور ہمارے ڈرون اور میزائل کے بارے میں سوچ کر پاکستان کو کئی دن تک نیند نہیں آئے گی۔‘

ان کے مطابق آپریشن سندور کی گونج ہر کونے میں سنائی دے رہی ہے۔

وزیراعظم مودی نے کہا کہ ’جب ہماری بہنوں اور بیٹیوں کا سندور چھینا گیا تو پھر ان کے گھر میں گھس کر دہشتگردوں کو کچل دیا اور نو ٹھکانوں کو مٹی میں ملا کر سو سے زائد دہشتگرد مارے ہیں۔‘

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024