سعودی عرب میں افغان شہریوں سے پاکستان کے 12 ہزار مبینہ جعلی پاسپورٹس کی برامدگی کا معاملہ
وزارت داخلہ نےمعاملےکی تحقیقات کیلئے 5 رکنی اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔کمیٹی کی سربراہی ڈائریکٹر جنرل پاسپورٹ اینڈ امیگریشن کریں گے ۔ڈپٹی سیکرٹری ایف آئی اے،وزارت داخلہ اورنادرا کانمائندہ کمیٹی میں شامل ہوگا۔
وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن پاسپورٹ کمیٹی کے سیکرٹری ہوں گےکمیٹی پاسپورٹس کےاجراءمیں کوتاہی کی تحقیقات کرےگی۔
نوٹیفیکشن میں کہا گیا ہے کہ کمیٹی پاسپورٹس ایف آئی اےاوردیگر اداروں کی ذمہ داری کا تعین کرےگی مستقبل میں ایسےواقعات کوروکنےکیلئےکمیٹی تجاویزبھی دےگی۔کمیٹی 15روز کےاندر اپنی رپوٹ وزارت داخلہ کو پیش کرےگی۔
سعودی عرب کے حکام نے انکشاف کیا تھا کہ انہوں نے افغان شہریوں سے 12,000 سے زائد پاکستانی پاسپورٹ حاصل کئے ہیں۔ یہ جعلی پاسپورٹ مبینہ طور پر افغان شہریوں نے پاکستان کے اندر کام کرنے والے متعدد پاسپورٹ مراکز سے حاصل کیے تھے۔