40
پاکستان و افغانستان طورخم بارڈر 9 روز بعد ہر قسم کی آمدورفت کیلئے کھول دیاگیا۔
پاک افغان کشیدگی کے باعث طورخم سرحد 6 ستمبر کو بند کردی گئی تھی اور آج 9 روز بعد ہر قسم کی آمدورفت کیلئے کھول دیاگیا۔
اسسٹنٹ کمشنر ضلع خیبر ارشادخان محمد کا کہنا ہے کہ افغان شہری کلیئرنس اورامیگریشن کے بعد طورخم بارڈر سے افغانستان جا رہے ہیں۔
گزشتہ روز پاکستان نے افغان حکومت کی جانب سے پاکستان کے خلاف اپنی سرزمین استعمال نہ ہونےکی ایک بار پھر یقین دہانی کے بعد طورخم سرحد کھولنےکا فیصلہ کیا تھا۔