Monday, April 28, 2025, 12:25 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » پاک بنگلہ دیش تجارت 50 برس بعد بحال ہوگئی

پاک بنگلہ دیش تجارت 50 برس بعد بحال ہوگئی

پہلا کارگو پچاس ٹن چاول لے کر بنگلادیش روانہ ہوگیا

by NWMNewsDesk
0 comment

بنگلہ دیش نے پاکستان کے ساتھ 50 برس بعد براہ راست دوطرفہ تجارت بحال کردی ہے

پاکستان  رائس ایکسپورٹر ایسوسی ایشن کے قائم مقام چیئرمین جاوید جیلانی نے بتایا کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان سرکاری سطح پر چاول کا پہلا کارگو پورٹ قاسم سے روانہ ہوگیا ہے۔

جاوید جیلانی نے بتایا کہ پی این ایس سی جہاز سبی کے ذریعے 26 ہزار 250 ٹن چاول بھیجا گیا ہے، پاکستانی جہاز 4مارچ کو بنگلا دیش پہنچے گا۔

رائس ایکسپورٹرز کے مطابق ٹی سی پی کے ذریعے50ہزار ٹن اری چاول کا معاہدہ فروری کے پہلے ہفتےمیں ہوا تھا، چاول کی دوسری شپمنٹ مارچ کے پہلے ہفتے میں بنگلادیش روانہ ہو گی۔

banner

دوسری شپمنٹ میں23 ہزار 750 ٹن چاول بھیجے جائیں گے، ٹی سی پی نے50ہزار ٹن چاول کا ایک اور ٹینڈرجاری کردیا ہے، چاول کے مزید سودوں کے حوالے سے بھی خوشخبری جلد دیں گے۔

گذشتہ برس اگست میں شیخ حسینہ واجد کی حکومت کے خاتمے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں تلخی کم ہونا شروع ہوئی ہے۔

بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے سربراہ ڈاکٹر محمد یونس نے پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ دو ملاقاتیں کی ہیں۔

حسینہ واجد کے 15 سالہ اقتدار میں پاکستان کے ساتھ تعلقات میں تناؤ اور انڈیا کی طرف جھکاؤ رہا۔

طلبا تحریک کے نتیجے میں حکومت ختم ہونے کے بعد حسینہ واجد انڈیا فرار ہو گئیں جس کے بعد انڈیا اور بنگلہ دیش کے تعلقات میں سرد مہری آئی۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024