Saturday, May 31, 2025, 5:54 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کا تیسری بار ہاٹ لائن پر رابطہ

پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کا تیسری بار ہاٹ لائن پر رابطہ

دونوں ممالک کے نیشنل سکیورٹی ایڈوائزرز کی ملاقات متوقع

by NWMNewsDesk
0 comment

پاکستان اور بھارت کے ڈائریکٹرز جنرل آف ملٹری آپریشنز (ڈی جی ایم اوز) کے درمیان ہاٹ لائن کے ذریعے رابطہ ہوا ہے، یہ دونوں ممالک کے درمیان سیز فائر کے بعد تیسرا رابطہ ہے۔

دونوں ڈی جی ایم اوز نے زمینی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، اگرچہ اس رابطے کی تفصیلات کسی بھی جانب سے منظرعام پر نہیں آئیں۔

باخبر ذرائع کے مطابق دونوں ممالک نے سیزفائر برقرار رکھنے اور سابقہ رابطے (جو پیر کو ہوا تھا) میں طے شدہ ’اسٹیٹس کو‘ کو برقرار رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔

دفتر خارجہ کے ایڈیشنل سیکرٹری اور ترجمان، سفیر شفقات علی خان اس حوالے سے آج میڈیا کو بریفنگ دیں گے۔

banner

دریں اثناء سفارتی ذرائع نے بتایا کہ دنیا کے کئی اہم دارالحکومت دونوں ممالک سے مسلسل رابطے میں ہیں اور ان پر زور دے رہے ہیں کہ وہ کشیدگی کو بڑھانے سے گریز کریں اور جلد از جلد اعتماد سازی کے اقدامات (CBMs) کریں تاکہ باضابطہ اور اعلیٰ سطحی مذاکرات کی راہ ہموار کی جا سکے۔

پاکستان کے لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک اور بھارت کے اجیت ڈوول پر مشتمل نیشنل سکیورٹی ایڈوائزرز کی ملاقات متوقع ہے، کیونکہ دونوں کے درمیان ابتدائی بات چیت ہو چکی ہے۔

یہ دونوں شخصیات ایک ایسی حکمت عملی طے کر سکتے ہیں جو سیاسی سطح پر “کمپوزٹ ڈائیلاگ” (مربوط مذاکرات) کی بحالی کا ذریعہ بنے، جیسا کہ ماضی میں کئی سالوں تک اسلام آباد اور نئی دہلی میں سیکریٹری خارجہ سطح پر ہوتا رہا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024