بالی ووڈ کی جس فلم کا لمبے عرصے سے انتظار تھا وہ سیما میں نمائش کیلئے سج چکی ہے، اداکار پربھاس کی ’ سالار‘ نے بزنس میں بالی ووڈ کے گزشتہ تمام ریکارڈ توڑ ڈالے ہیں ۔
اداکار پربھاس کی فلم ’ سالار ‘ نے انڈسٹری کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ریکارڈ توڑ 95 کروڑ کا پہلے روز بزنس کر کے تاریخ رقم کر دی ہے ۔اس فلم میں پربھاس کے ساتھ اداکارہ شروتی حسن نے مرکزی کردار نبھایا ہے ۔ ڈائریکشن کے فرائض پرشانت نیل نے ادا کیئے ہیں ا. ۔
گزشتہ روز بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان کی فلم ’ ڈنکی ‘ ریلیز ہوئی تھی جس کی پہلے روز کی 30 کروڑ بھارتی روپے رہی ہے جبکہ شاہ ر خ خان کی پٹھان فلم بھی پہلے روز میں 56 کروڑ کمانے میں کامیاب ہوئی لیکن سالار نے باکس آفس کے گزشتہ تمام ریکارڈ مٹی میں ملا دیئے ہیں اور ایک نئے دور کا آغاز کر دیاہے ۔
سالار گزشتہ رات 22 دسمبر کو ایک بجے سکرین کی گئی ، سینما گھروں میں فینز کی بھاری تعداد نے آتش بازی کرتے ہوئے خوب جشن منایا ۔