102
پرتگال کے دارالحکومت لزبن میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے خاتون سمیت 3 افراد کو ہلاک کر دیا۔
لزبن کی پولیس نے بتایا کہ نامعلوم حملہ آور نے دن دیہاڑے ایک خاتون اور دو مردوں کو قتل کردیا اور جائے وقوع سے فرار ہوگیا۔
فائرنگ کا واقعہ لزن کے ضلع پینہا ڈی فرانکا میں پیش آیا جہاں نوکری پیشہ افراد کی اکثریت رہائش پذیر ہے۔
حکام نے بتایا کہ قتل ہونے والے دو افراد کو سر پر گولی ماری گئی۔
