Wednesday, March 12, 2025, 7:48 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » پروسیجر ایکٹ کیس: چیف جسٹس اور جسٹس منیب کے درمیان سماعت میں نوک جھونک

پروسیجر ایکٹ کیس: چیف جسٹس اور جسٹس منیب کے درمیان سماعت میں نوک جھونک

چیف جسٹس کی سربراہی میں فل کورٹ بینج نے پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف درخواستوں پر سماعت بدھ تک ملتوی کردی

by NWMNewsDesk
0 comment

چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں فل کورٹ نے منگل کے روز بھی درخواستوں پر سماعت کی۔

منگل کے روز ہونے والی سماعت کے دوران ایم کیو ایم کے وکیل فیصل صدیقی نے ایکٹ کی حمایت کرتے ہوئے عدالت عظمیٰ سے استدعا کی گئی کہ درخواستیں قابل سماعت ہیں مگر میرٹ پر خارج کی جائیں۔

سماعت کے دوران جسٹس اعجازالاحسن نے ریمارکس دیئے کہ میں ایک سوال پوچھناچاہتا ہوں، جس پر چیف جسٹس نے کہا مسٹر صدیقی! آپ ہر سوال کا جواب نہ دیں، صرف اپنے دلائل پر توجہ دیں، 4 سماعتوں سے کیس سن رہے ہیں اور کئی کیسز التوا کا شکار ہو رہے ہیں، میری اپنے ساتھی ججز سے درخواست ہے کہ اپنے سوالات کو روک کر رکھیں، بینچ میں ہر کوئی سوال کرنا چاہتا ہے لیکن وکیل کی کوئی دلیل پوری تو ہونے دیں، چار سماعتوں کے باوجود یہ ہماری کارکردگی ہے کہ ایک کیس ختم نہیں ہوا۔

جسٹس منیب اختر جواباً کہا کہ بینچ میں بیٹھے جج کے طور پر سوال کرنا میرا حق ہے، آئی ایم سوری مجھے بار بار ٹوکا جائے تو یہ درست نہیں۔

banner

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024