Monday, December 23, 2024, 12:42 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » پرویز الٰہی جیل سے رہا ہوتے ہی ایک بار پھر گرفتار

پرویز الٰہی جیل سے رہا ہوتے ہی ایک بار پھر گرفتار

پرویز الہٰی کو راہداری ریمانڈ کے لیے جوڈیشل کمپلیکس پہنچا دیا گیا

by NWMNewsDesk
0 comment

اینٹی کرپشن پنجاب نے سابق وزیرااعلیٰ پرویز الٰہی کو اڈیالہ جیل سے رہا ہوتے ہی گرفتار کرلیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ پرویزالہی کو راہداری ریمانڈ کے لیے مقامی عدالت لے جایا جارہا ہے اور انہیں آج شام تک اینٹی کرپشن ہیڈکوارٹرز منتقل کیا جائے گا۔

اینٹی کرپشن حکام کے مطابق سابق وزیراعلیٰ کے خلاف اینٹی کرپشن میں کرپشن، اختیارات سے تجاوز، پنجاب اسمبلی میں میرٹ سے ہٹ کر ملازمتیں دینے اور لاہور ماسٹر پلان میں بے ضابطگیوں کے حوالے سے چار مقدمات درج ہیں۔

گزشتہ روز انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں پرویز الٰہی کی ضمانت منظور کی تھی۔

banner

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024