57
مانچسٹر سٹی کے اسٹرائیکرار لنگ ہالینڈ نے پریمیئر لیگ میں لیورپول کیخلاف کھیلتے ہوئے تیز ترین 50 گول کرکے نئی تاریخ رقم کر دی۔
پریمیئر لیگ میں ارلنگ ہالینڈ نے صرف 48 مقابلوں میں 50 گول اسکور کیے جو کسی بھی فٹبالر کی جانب سے سب سے کم میچز میں گولز کی نصف سنچری ہے۔
اس سے پہلے اینڈریو کول نے 60 مقابلوں میں 50 گول اسکور کیے تھے۔
An incredible record! ✨@ErlingHaaland brings up 50 @premierleague goals in just 48 games 🤯#ManCity pic.twitter.com/YRcmJPzQMk
— Manchester City (@ManCity) November 25, 2023
ہفتے کو لیورپول کے میچ میں ہالینڈ نے پچاسواں گول کیا اور مانچسٹر سٹی اور لیورپول کا میچ ایک ایک گول سے برابر رہا۔