18
اسرائیلی صدر کا کہنا ہے کہ پردے کے پیچھےمذاکرات ہو رہے ہیں۔
اسرائیلی صدر ہرزوگ نے اسیر ایڈان الیگزینڈر کے اہل خانہ کو بتایا کہ یرغمالیوں کی رہائئ کے لئے پس پردہ مذاکرات ہو رہے ہیں۔
ہرزوگ نے کہا کہ لبنان کے ساتھ شمالی سرحد کے حوالے سے طے پانے والے ایک معاہدے کو حتمی شکل دینے اور یرغمالیوں کو گھر لانے کا وقت ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اب ایک بامعنی تبدیلی لانے کا موقع ہے جو یرغمالیوں کی رہائی کے لیے ایک معاہدے پر منتج ہو گا۔
ہفتے کے روز فلسطینی تنظیم نے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں اسرائیلی نژاد امریکی ایڈن الیگزینڈر نیتن یاہو اور ڈونلڈ ٹرمپ سے التجا کر رہے ہیں کہ وہ انھیں بھول نہ جائیں۔