Thursday, September 19, 2024, 8:14 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو ہرا کر پلے آف مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا

پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو ہرا کر پلے آف مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا

کوئٹہ کے عقیل حسین نے پی ایس ایل 9کی پہلی ہیٹ ٹرک کی، انہوں نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

by NWMNewsDesk
0 comment

پی ایس ایل سیزن نائن کے 25 ویں میچ میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 76 رنز سے شکست دیکر پلے آف مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونیوالے پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کے 25 ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان ریلی روسو نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تاہم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پشاور زلمی نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 196 رنز بنائے۔

197 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی پوری ٹیم 18 ویں اوور میں 120 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے کوئی بھی بیٹر بڑی اننگز نہ کھیل سکا، سعود شکیل 24 اور جیسن رائے 16 رنز بناکر نمایاں رہے، کپتان رائلی روسو 8، سہیل خان 7 اور خواجہ نافے 5 رنز بناسکے، ابرار احمد صفر پر آؤٹ ہوئے۔

banner

پشاور زلمی کی جانب سے صائم ایوب ، لیوک ووڈ خرم شہزاد اور مہران ممتاز نے 2، 2 جبکہ نوین الحق اور عامر جمال نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔

قبل ازیں پشاور زلمی کی جانب سے کپتان بابر اعظم 53 رنز بناکر نمایاں رہے، صائم ایوب 30، محمد حارث 20، کیڈمور 33، حسیب اللہ 6 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، رومین پاؤل 28 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے عقیل حسین نے ایچ بی ایل پی ایس ایل 9کی پہلی ہیٹ ٹرک کی، انہوں نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، سہیل خان، محمد حسنین اور ابرار احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024