54
شاور کے مشہور چرسہ تکہ کے مالک کو گرفتار کرلیا گیا، نثار خان پر غیرملکی سیاحوں کے ساتھ نامناسب رویئے کا الزام تھا۔
پشاور پولیس نے نمک منڈی میں قائم مشہور و معروف چرسی تکہ کے مالک کو گرفتار کرلیا، ان کیخلاف غیر ملکی سیاحوں کے ساتھ نازیبا حرکات کے معاملے پر کارروائی کی گئی۔
پولیس نے ہوٹل مالک کیخلاف سب انسپکٹر کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔ جس میں کہا گیا ہے کہ ہوٹل مالک کی سیاحوں کے ساتھ ویڈیو وائرل ہوئی تھی، جس میں اسے غیر اخلاقی حرکات کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
ایف آئی اے کے مطابق کے مطابق چرسی تکہ کے مالک نثار خان کیخلاف شہریوں کی جانب سے شکایت موصول ہوئی۔