Friday, April 18, 2025, 9:18 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » پنجاب: اسموگ کے تدارک کیلئے ہفتے میں دو روز لاک ڈاؤن کی تجویز

پنجاب: اسموگ کے تدارک کیلئے ہفتے میں دو روز لاک ڈاؤن کی تجویز

اسموگ میں اضافے کی سب سے بڑی وجہ لاہور میں غیر معمولی ٹریفک

by NWMNewsDesk
0 comment

پنجاب میں اسموگ کے تدارک کے لیے لاک ڈاؤن اور ناکہ بندی کی تجویز دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق صوبے میں اسموگ میں اضافے کی سب سے بڑی وجہ لاہور میں غیر معمولی ٹریفک ہے جب کہ فیکڑیوں کا دھواں اسموگ میں صرف 7 فیصد اضافے کا موجب بنتا ہے لہٰذا صوبے میں اسموگ کے تدارک کے لیے لاک ڈاون اور ناکہ بندی کی تجویز پیش کی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ تجویز کے پیش نظر میں پنجاب میں پیر ، منگل اور بدھ کو سب سے زیادہ اسموگ ہوتا ہے لہٰذا نگران پنجاب حکومت کی جانب سے بدھ کو مکمل شٹر ڈاؤن حتیٰ کہ مارکیٹیں، اسکول، کالجز اور فیکٹریاں بھی بند کرنیکا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق سرکاری دفاتر میں بدھ کے روز آدھے ملازمین کام کریں گے جب کہ ہفتہ اتوار کو کورونا لاک ڈاؤن کی طرح شہر میں ناکے لگانے اور خلاف قانون کام کرنے والی فیکڑیوں کو بند اور بھاری جرمانے کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔

banner

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024