Friday, April 18, 2025, 11:37 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » پنجاب حکومت کا اسموگ کے خاتمےکیلئے مصنوعی بارش برسانے پر غور

پنجاب حکومت کا اسموگ کے خاتمےکیلئے مصنوعی بارش برسانے پر غور

مصنوعی بارش سے اسموگ پر بہت فرق پڑے گا: محکمہ موسمیات

by NWMNewsDesk
0 comment

پنجاب حکومت لاہور میں اسموگ کے خاتمےکے لیے مصنوعی بارش برسانے پر غور کر رہی ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ محکمہ موسمیات چوہدری اسلم نے بتایا کہ 28 یا 29 نومبر کو مصنوعی بارش نہیں برسائی جارہی، شہر میں مصنوعی بارش کے لیے تیاریاں کی جا رہی ہیں۔

چوہدری اسلم نے بتایا کہ مصنوعی بارش کے لیے بادلوں پر خاص قسم کا اسپرے کیا جاتا ہے، اسپرے کےکچھ دیربعد مصنوعی بارش ہوتی ہے، بارش کا دورانیہ 45 منٹ یا اس سے زیادہ بھی ہوسکتا ہے، مصنوعی بارش سے اسموگ پر بہت فرق پڑے گا۔

چیف میٹرولوجسٹ کا کہنا تھا کہ آئندہ ماہ میں مصنوعی بارش متوقع ہے، 2001 اور 2002 میں بھی موسم گرما اور موسم سرما میں پاک فوج کے طیاروں کی مدد سے مصنوعی بارش برسائی گئی تھی۔

banner

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024