Saturday, April 19, 2025, 6:25 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » پنجاب میں جعلی انجکشن سے 12 افراد بصارت سے محروم ہوگئے

پنجاب میں جعلی انجکشن سے 12 افراد بصارت سے محروم ہوگئے

گھر میں تیار کیے جانے والے جعلی انجکشن 1200 روپے میں فروخت کیے جارہے تھے

by NWMNewsDesk
0 comment

لاہور میں غیرمعیاری انجکشن سے شوگر کے 40 مریضوں کی بینائی متاثر ہوئی جن میں 12 بصارت سے محروم ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق اصل انجکشن کی قیمت 40 ہزار سے ایک لاکھ روپے تک ہے لیکن گھر میں تیار کیے جانے والے جعلی انجکشن 1200 روپے میں فروخت کیے جارہے تھے، جعلی انجکشن بنانے میں ملوث دو افراد کی نشاندہی کرلی گئی ہے اور ان کی گرفتاری کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔

نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹر جاوید اکرم کا کہنا تھاکہ لاہور کے تقریباً 40 افراد غیر معیاری انجکشن سے متاثر ہوئے ہیں۔مارکیٹ سے غیرمعیاری انجکشنز کا سارا اسٹاک اٹھا لیا گیا ہے۔

دوسری جانب محکمہ صحت پنجاب نے ماہرامراض چشم ڈاکٹر اسد اسلم کی سربراہی میں کمیٹی قائم کر دی۔

banner

لاہور اور قصور میں آنکھوں کے جعلی انجیکشنز سے بینائی متاثر ہونے کے بعد اب ملتان اور صادق آباد میں بھی ایسے ہی کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024