Thursday, November 21, 2024, 8:58 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » پنجاب کی نگران حکومت نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کا ملبہ عدالت پر ڈال دیا،رپورٹ جاری

پنجاب کی نگران حکومت نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کا ملبہ عدالت پر ڈال دیا،رپورٹ جاری

حکومتی رپورٹ کے مطابق شوگر ملز کے تمام کیس مخصوص عدالت میں چلائے جاتے ہیں۔

by NWMNewsDesk
0 comment

 ملک بھر میں چینی کیوں مہنگی ہوئی، پنجاب کی نگران حکومت نے فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ جاری کردی

رپورٹ کے مطابق چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ لاہور ہائیکورٹ کا حکم امتناع ہے، چینی قیمتوں پرحکم امتناع نے قیمتوں میں اضافے کی راہ ہموار کی، شوگر ملز کے تمام کیس مخصوص عدالت میں چلائے جاتے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چینی کی قیمتوں میں بےتحاشہ اضافہ کیاجا رہا ہے، شوگر ملز، بروکرز اور سٹہ بازوں کے ذریعے ناجائز منافع کمایا جا رہا ہے، فیصلے سے چھٹکارا حاصل کرتے ہوئے محکمہ خوراک نے کابینہ کے لیے سمری پیش کی، کابینہ نے پنجاب فوڈ سٹفز آرڈر کے ذریعے قیمت کے تعین کا اختیار کین کمشنر پنجاب کودیا تھا۔

رپورٹ کے متن کے مطابق کین کمشنر نے ایکس مل قیمت کے تعین کا عمل شروع کیا، کرشنگ سیزن کے دوران ملک میں کل 7.7 ملین میٹرک ٹن چینی پیدا ہوئی، 5 ملین میٹرک ٹن چینی کا ذخیرہ پنجاب میں تھا، پنجاب کے ذخائر مربوط خطے کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے کافی تھے۔

banner

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024