Saturday, May 31, 2025, 5:58 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » پولیس افسر کا قتل، برطانیہ میں 75 سالہ پاکستانی کو عمر قیدکی سزا

پولیس افسر کا قتل، برطانیہ میں 75 سالہ پاکستانی کو عمر قیدکی سزا

ملزم واردات کے بعد پاکستان ہوگیا تھا جسے بعد ازاں گرفتار کرکے لندن بھیج دیا گیا تھا

by NWMNewsDesk
0 comment

برطانیہ میں خاتون پولیس اہلکار کے قتل میں ملوث 75 سالہ پاکستانی پیران دتہ خان کو عمر قید کی سزا سنادی گئی۔

ملزم کو تقریباً 20 سال قبل مسلح ڈکیتی کی منصوبہ بندی اور برطانوی پولیس افسر کے قتل میں ملوث ہونے کے جرم میں عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

ملزم واردات کے بعد اپنے ملک فرار ہوگیا تھا جسے بعد ازاں گرفتار کرکے لندن بھیج دیا گیا تھا۔

پیران دتہ خان نے پولیس افسر شیرون بیشینوسکی کو اس وقت قریب سے گولی ماردی تھی جب وہ اپنے ایک اور ساتھی اہلکار کے ساتھ شمالی انگلینڈ کے علاقے بریڈ فورڈ میں ایک ٹریول ایجنسی میں ڈکیتی کے مقام پر پہنچی تھیں۔

banner

پیراں دتہ خان نے 18 نومبر 2005کو بریڈ فورڈ میں پی سی شیرون بیشینوسکی کے قتل کے بعد قانون کے شکنجے سے بچنے کے لیے تقریباً 2 دہائیاں پاکستان میں گزار دیں۔

پیراں دتہ خان کو گزشتہ سال پاکستان سے برطانیہ کے حوالے کیا گیا تھا، وہ اس ڈکیتی میں ملوث 7 افراد میں سے آخری شخص تھا جسے مقدمے کا سامنا کرنا پڑا۔

لیڈز کراؤن کورٹ میں مقدمے کی سماعت کے بعد انہیں قتل کا مجرم قرار دیا گیا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024