Friday, April 18, 2025, 7:40 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » پوٹن اپنےناقد اوراپوزیشن لیڈر نوالنی کی جیل میں موت کے ذمہ دار ہیں: صدر بائیڈن

پوٹن اپنےناقد اوراپوزیشن لیڈر نوالنی کی جیل میں موت کے ذمہ دار ہیں: صدر بائیڈن

گزشتہ روز نوالنی دوران حراست انتقال کرگئے تھے

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکی صدر جو بائیڈن نے روسی اپوزیشن لیڈر الیکسی نوالنی کی موت کا الزام براہ راست روسی صدر ولادیمیر پوٹن پر لگایا ہے۔

وائٹ ہاؤس کے اوول آفس سے جاری ایک بیان میں بائیڈن نے پوٹن کے سامنے مسلسل ثابت قدمی سے کھڑے رہنے پر نوالنی کی ہمت اور جرات کی تعریف کی۔

بیان میں صدر جوبائیڈن نے کہا کہ روسی حکام اپنی کہانی بنائیں گے، لیکن پوٹن ہی نوالنی کی موت کے ذمہ دار ہیں۔

صدر بائیڈن نے کہا ہے کہ 2020 میں ایک قاتلانہ حملے کے بعد نوالنی علاج کے لیے بیرون ملک گئے جہاں وہ اپنی جلاوطنی میں محفوظ زندگی گزار سکتے تھے۔لیکن یہ جاننے کے باوجود کہ روسی واپسی پر انہیں جیل میں ڈال دیا جائے گا یا مار دیا جائے گا، لیکن وہ واپس گئے، کیونکہ ان کو اپنے ملک پر بہت بھروسہ تھا۔

banner

صدر بائیڈن نے نوالنی کی موت کا حوالہ دیتے ہوئے امریکی ایوان نمائندگان سے اپیل کی کہ وہ سینیٹ کی جانب سے منظور کیے جانے والے امدادی پیکج کی منظوری دیں۔ تاریخ انہیں دیکھ رہی ہے اور اس نازک لمحے میں یوکرین کی حمایت میں ناکامی کو کبھی بھلایا نہیں جائے گا۔

روس کی فیڈرل پریزن سروس نے اپنے بیان میں بتایا تھا کہ جمعے کو سیر کے بعد نوالنی کی طبیعت خراب ہو گئی تھی جس کے بعد طبی امداد فراہم کرنے کے لیے ایمبولینس پہنچی تاہم وہ جانبر نہیں ہو سکے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024