مسیحیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس نے اسرائیل حماس کشیدگی پرغزہ کی مکمل ناکہ بندی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئےاسرائیلی یرغمالی آزاد کرنے کا مطالبہ کر دیا۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس ( ٹویٹر) پر ایک پیغام میں پوپ فرانسس نے غزہ میں اسرائیلی یرغمالی آزاد کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ کی مکمل ناکابندی پر شدید تشویش ہے۔
Terrorism and extremism do not help to reach a solution to the conflict between Israelis and Palestinians, but fuel hatred, violence, revenge, and only cause each to other suffer. The Middle East need a peace built on dialogue and the courage of fraternity.
— Pope Francis (@Pontifex) October 11, 2023
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی، انتہا پسندی، نفرت، تشدد اور انتقام سب کیلئے مصائب کا باعث بنتے ہیں۔
واضح رہے کہ فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس اور اسرائیل کے درمیان لڑائی پانچویں دن میں داخل ہو چکی ہے جس کے نتیجے میں اب تک ایک ہزار سے زائد فلسطینی شہید جبکہ 1200 صیہونی ہلاک ہو چکے ہیں۔