Tuesday, April 22, 2025, 9:53 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » پوپ فرانسس کا انتقال دماغی فالج اور ہارٹ فیل ہونے سے ہوا

پوپ فرانسس کا انتقال دماغی فالج اور ہارٹ فیل ہونے سے ہوا

فرانسس کو ہائی بلڈ پریشر، پھیپھڑوں کی ایک دائمی بیماری اور ٹائپ 2 ذیابیطس بھی لاحق تھی

by NWMNewsDesk
0 comment

کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس کے ڈیتھ سرٹیفکیٹ میں موت کی وجہ سامنے آ گئی۔

پوپ فرانسس جن کا نام خورخے ماریو برگولیو تھا کی ان کا 88 برس کی عمر میں 21 اپریل کو انتقال ہوا تھا۔

ان کے ڈیتھ سرٹیفکیٹ کے مطابق پوپ فرانسس کا انتقال پیر کی صبح 7 بج کر 35 منٹ پر ہوا، موت کے وقت پوپ فرانسس ویٹی کن میں واقع اپنے اپارٹمنٹ میں موجود تھے۔

ڈیتھ سرٹیفکیٹ کے مطابق پوپ فرانسس کا انتقال دماغی فالج (cerebral stroke) اور ہارٹ فیل ہونے سے ہوا۔

banner

رپورٹ کے مطابق وہ انتقال سے پہلے کوما میں چلے گئے تھے، موت کی تصدیق ایکو کارڈیوگرام کے ذریعے کی گئی۔

ڈیتھ سرٹیفکیٹ کے مطابق پوپ فرانسس کو ہائی بلڈ پریشر، پھیپھڑوں کی ایک دائمی بیماری اور ٹائپ 2 ذیابیطس بھی لاحق تھی جنہیں اس سے پہلے ظاہر نہیں کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024