Friday, April 18, 2025, 8:05 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » پہلا ون ڈے: جنوبی افریقہ ویمنز ٹیم نے پاکستان کو 127 رنز سے شکست دیدی

پہلا ون ڈے: جنوبی افریقہ ویمنز ٹیم نے پاکستان کو 127 رنز سے شکست دیدی

عالیہ ریاض نے اپنے ون ڈے کیریئر کے ایک ہزار رنزز مکمل کرلئے

by NWMNewsDesk
0 comment

پاکستان اور جنوبی افریقہ ویمنز ٹیموں کے درمیان جاری ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں مہمان ٹیم نے قومی ویمنز ٹیم کو 127 رنز سے شکست دے دی۔

کراچی میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقہ کی ویمنز ٹیم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، جنوبی افریقہ کی ٹیم نے جارحانہ انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 292 رنز بنائے۔

جنوبی افریقہ ویمنز ٹیم کی جانب سے سن لوس ناقابل شکست 107 رنز کے ساتھ نمایاں جبکہ ماریزان کپ 100 رنز کے ساتھ دوسری نمایاں بیٹر رہیں، پاکستان کی جانب سے ناشرا سندھو نے 2 جبکہ ام ہانی اور عالیہ ریاض نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

جوابی اننگز میں قومی ویمنز ٹیم کی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی، 293 رنز کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم 37ویں اوورز میں 165 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔

banner

پاکسان کی جانب سے عالیہ ریاض نے سب سے زیادہ 49 رنز کی اننگز کھیلی، جنوبی افریقہ کی طرف سے نادین اور نان کولولیکو نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں۔

دوسری جانب قومی ویمنز ٹیم کی کپتان ندا ڈار اپنے کیریئر کا 100واں ون ڈے میچ کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا جبکہ عالیہ ریاض نے اپنے ون ڈے کیریئر کے ایک ہزار رنزز مکمل کیے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024