پاکستان کی پہلی ’ہینڈ میڈ اینی میٹڈ فلم دی گلاس ورکر‘ رواں سال سنیما گھروں میں ریلیز ہونے کے لیے تیار ہے۔
فلم دی گلاس ورکر کو اس موسم گرما میں پاکستان بھر کے سینما گھروں میں ریلیز کیا جائے گا، تاہم ابھی تک حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔
دی گلاس ورکر زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے دو بچوں کی کہانی ہے، ایک نوجوان ونسنٹ، جو شیشے کی دکان میں کام کرتا ہے اور ایلیز جو وائلن بجاتا ہے اور اکثر اس کی دکان پر آتا ہے۔
View this post on Instagram
2022 میں فلم کو فرانس کے اینیسی انٹرنیشنل اینی میشن فیسٹیول میں ورک ان پروگریس کیٹیگری کے لیے منتخب کیا گیا تھا۔
یہ فلم جاپانی اینی میشن فلم اسٹوڈیو (گھبلی) سے متاثر ہوکر بنائی گئی ہے۔
گلاس ورکر پروجیکٹ میں نوجوان اور باصلاحیت فنکار شامل ہیں، ٹیم میں کام کرنے والوں کی اوسط عمر 27 سال ہے اور 52 فیصد خواتین ہیں۔