قومی احتساب بیورو نے توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بھی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو گرفتارکرلیا ہے
ی جاری کردیے جبکہ نیب نے فوراً گرفتاری ڈالنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق نیب کی ٹیم نے اڈیالہ جیل میں وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کرائی۔نیب ٹیم میں تفتیشی افسران نے چیئرمین پی ٹی آئی سے کیسز میں پوچھ گچھ کی اور گرفتاری کی وجوہات بتائیں
انتظامیہ کے مطابق نیب ٹیم وارنٹ گرفتاری پرعملدرآمد کرنے اڈیالہ جیل آئی تھی، نیب نے وارنٹ گرفتاری کی سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل سے تعمیل کروائی۔
اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے چیئرمین پی ٹی آئی کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے اڈیالہ جیل کے سپریٹنڈنٹ کو وارنٹ تعمیل کے لیے اقدامات کا حکم دیا تھا۔
سابق وزیراعظم عمران خان آفیشل سیکریٹ ایکٹ کے مقدمے میں اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔